ممبئی(ویب ڈیسک)ہزاروں خواہشیں ایسی کہ ہرخواہش پہ دم نکلے،کاش میری ماں ڈمپل کباڈیہ نہیں بلکہ ہیمامالنی ہوتی،مشہوربھارتی اداکارہ ٹوئنکل کھنا کا ایک کالم میں خواہش کا اظہار۔
ٹوئنکل کھنا جو ناموراداکارجوڑے راجیش کھنا اورڈمبل کپاڈیہ کی بیٹی ہیں نے ایک اخباری کالم میں لکھا کہ ہمارے ملک میں گندگی اورصاف پانی کے مسائل بہت زیادہ ہیں،ہرطرف سڑکوں پر جگہ جگہ گڑھے اورشورشرابہ ہے،مگر ڈریم گرل ہیمامالنی جب سیاست میں آئیں تو انہوں نے صاف پانی کیلئے بہت کام کیا،بھارت کے لوگوں کو صاف پانی دینے میں ہیمامالنی سے زیادہ کوئی پرعزم ہے نہ کسی کو دلچسپی ہے۔اب ہیما مالینی صاف پانی کے فروغ کیلئے دریائے گنگاکے کنارے ڈانس پارٹی کا بھی اہتمام کریں گی جس میں دریائوں کو صاف رکھنے کا پیغام دیا جائے گا۔
اپنی والدہ ڈمپل کو فون کرکے ٹوئنکل کھنا نے صاف کہہ دیا کہ اگرہم سڑکوں کو صاف نہیں رکھ سکتے،قتل گیری کے واقعات بھی نہیں روک سکتے تو پھر اس سے کوئی فرق نہیں پڑے گا کہ ہم انفرااسٹرکچرپر کتنے پیسے خرچ کررہے ہیں،جواب میں ڈمپل نے غصے میں کہا کہ جلسے جلوسوں میں لوگ اتنا شورنہیں ڈالتے جتنا تم کرتی ہو اورساتھ ہی غصے سے فون بھی بندکردیا۔
ٹوئنکل کھنا نے کہا کہ کاش ہیمامالنی میری ماں ہوتی کم ازکم ہم بہت وقت تک صاف پانی کے موضوع پر بات تو کرلیتے۔