کراچی(جی این اے)خبردار،،اب ہوشیار ہوجائیں،محکمہ موسمیات نے ملک کے دس بڑے شہروں میں ڈینگی کی وباپھیلنے کا امکان ظاہرکردیا ہے۔
اسلام آباد،راولپنڈی،پشاور،فیصل آباد،ملتان،لاڑکانہ،سیالکوٹ،حیدرآباد،کراچی اورلاہورایسے دس بڑے شہر ہیں جہاں ڈینگی وبائی شکل اختیارکرسکتا ہے،مون سون کی بارشوں کے بعد بھی جن علاقوں میں کئی روزتک پانی کھڑا رہتا ہے وہاں بھی ڈینگی کے خطرات زیادہ ہیں۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے یہ بھی بتایا گیا کہ بیس ستمبرسے پانچ دسمبر تک پہلی باران دس برسوں میں مون سون بارشوں کے بعد ڈینگی کا پھیلائو زیادہ دیکھنے کو ملا ہے،علاوہ ازیں اگر درجہ حرارت چھبیس سے انتیس ڈگری سینٹی گریڈہوتو ڈینگی کا مچھربہت ایکٹیو یعنی اس عرصے میں مترک ہوتا ہے۔اگرنمی کا تناسب ساٹھ فیصد ہوتو بھی یہ ڈینگی مچھر کا پسندیدہ ماحول ہوجاتا ہے،اس لئے ابھی سے ڈینگی کی روک تھام کیلئے سب کو ملکر اقدامات کرنا ہونگے۔
لوگوں کو چاہیے کہ اپنے طورپر بھی احتیاط لازمی کریں،جگہ جگہ پانی نہ کھڑا ہونے دیں،گھروں کے اندرروزانہ شام کو سپرے کریں یا دھواں لگائیں،چھوٹے بڑے سب پوری آستین والے کپڑے پہنیں۔