پاکستانی باکسرنے بھارتی کھلاڑی کومختصرترین وقت میں عبرتناک شکست دیدی

0

بنکاک(ویب ڈیسک)ورلڈ یوتھ چیمپئن باکسنگ مقابلہ،پاکستانی باکسرعثمان وزیرنے بھارتی باکسر کو ایک منٹ پانچ سیکنڈ میں عبرت ناک شکست سے دوچارکردیا۔

بھارتی باکسرتھلک سیلوام ابھی مقابلہ شروع ہوئے چند سیکنڈہی ہوئے تھے کہ عثمان کے دوزوردارمکے ایسے پڑے کہ بھارتی باکسروہیں بیٹھ گیا،رفتہ رفتہ پھر سبنھلنے کی ابھی کوشش میں ہی تھا کہ ایک اورمکے نے رہی سہی کسرپوری کردی،یوں ریفری نے ٹیکنیکل بنیادوں پر عثمان کو ونرقراردے دیا،دونوں کھلاڑیوں کے مابین مختصرترین مقابلہ صرف ایک منٹ پانچ سیکنڈہی رہا۔

عثمان وزیرکی باکسنگ رنگ میں یہ لگاتارچودویں شاندارجیت ہے،مقابلے کے بعد عثمان نے پاک بھارت تعلقات میں بہتری کیلئے دونوں ملکوں کے وزراعظم کو اچھے تعلقات کو فروغ دینے کی بھی اپیل کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.