ممبئی(ویب ڈیسک)جو سوتے ہیں وہ کھوتے ہیں۔۔یہ بات ہوگئی پرانی۔۔۔اب جوسوئیں گے وہی کمائیں گے۔۔۔جی بالکل بھارت میں جوسوتا ہے اسے دس لاکھ روپے ماہانہ تنخواہ دی جائے گی۔۔
بھارت میں ویک فٹ نام کی کمپنی نے ایسی دلچسپ نوکریاں دینی شروع کی ہیں جس میں کوئی اورکام نہیں کرنا بس ہررات آپ نے آٹھ یا نوگھنٹے سونا ہے،دوپہرکو بھی کھانے کے بعدبیس منٹ سونا ہے اورپھردس لاکھ روپے کمپنی آپکو تنخواہ دے گی مگر اس سے قبل آپ کو کمپنی میں پروفیشنل سلیپ انٹرن شپ دوماہ کی کرنا ہوگی اس کیلئے بھی آپ کو ایک لاکھ روپے کا معاوضہ دیا جائے گا۔ماہرین نیند کی خدمات بھی انٹرن شپ کرنے والوں کیلئے لی گئی ہیں،جو گاہے بگاہے ورکشاپس کا اہتمام بھی کریں گے۔
انٹرن شپ کیلئے وہی افراد منتخب کئے جائیں گئے جو کمپنی کی شرائط پرپورے اتریں گے،مثلاًآپ کی تعلیم بی اے یا ایم اے ہونی چاہیے،عمربائیس برس یا اس سے زیادہ ہونی چاہیے،علاوہ ازیں ایسے افراد مخصوص ٹائم میں سونے کا ہنرجانتے ہوں،دیگرکاموں اورنیند کے مابین توازن کرنا بھی جانتے ہوں،نیندکے دوران موبائل کا استعمال بالکل بھی نہ کرتے ہوں،بلکہ تمام سوشل میڈیا سرگرمیوں سو دورہوں۔
انٹرن شپ کے بعد اگرآپ سلیپ چیمپئن بن جاتے ہیں تو آپ کو ہرمہینے دس لاکھ روپے بھارتی کرنسی میں تنخواہ دی جائے گی۔