آئی ایم ایف کی مزیدسخت شرائط سامنے آگئی ہیں

0

اسلام آباد(جی این اے)قرض تو ملے گا مگرپہلے سخت شرائط پرعمل بھی کرنا ہوگا،عوام کو پنجاب کی طرح بجلی میں ریلیف بھی نہیں دیا جائے گا،آئی ایم ایف کی سخت شرائط سامنے آگئی ہیں۔

ایگزیکٹو بورڈ آئی ایم ایف سے منظورشدہ پاکستان قرضہ پروگرام زرعی شعبہ،پراپرٹی سیکٹرعلاوہ ازیں ریٹیل سیکٹر کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانا ہوگا،پروگرام کےتحت این ایف سی ایوارڈ فارمولے پر نظرثانی کرنے کی ضرورت ہے،مالیاتی نظم ونسق سے متعلق اصلاحات سمیت باقی اقدامات پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ نے میڈیا کو خبردی ہے کہ این ایف سی ایوارڈفارمولے پر نظرثانی کرنے کی شرط آئی ایم ایف نے رکھی ہے،یہ بھی کہ صوبائی حکومتوں کے خرچوں پر بھی آئی ایم ایف ہی نظررکھے گا۔بجلی قیمتوں پر ریلیف مستقبل میں نہیں دیا جائے گا،نہ ہی پاکستان اس پروگرام کے دوران کوئی ضمنی گرانٹ دے گا۔

عالمی مالیاتی فنڈ کی ایک شرط یہ بھی ہے کہ نیانیشنل فنانس معاہدہ بھی وفاق اورصوبوں کے مابین کیا جائے گاتوانائی کے شعبے کو پاکستان جی ڈی پی کے ایک فیصد سے زیادہ کی سبڈی نہیں دے گا۔

دیگرشرائط میں ایک شرط یہ بھی ہے کہ غزائی اجناس کی امدادی قیمتوں کا تعین نہیں ہوگا اوریہ بھی کہ وفاق کے حکومتی ڈھانچے کو کم کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.