کے پی حکومت نے آئی ایم ایف معاہدے کے کچھ نکات پرتحفظات کااظہارکردیا

0

پشاور(جی این اے)حکومت خیبرپختونخواہ نے آئی ایم ایف کیساتھ جو معاہدے کئے گئے ہیں انکے کچھ نکات پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے وضاحت بھی مانگ لی ہے۔

اس حوالے سے کے پی کے کے مشیرخزانہ مزمل اسلم نے نجی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کو تحفظات بھیجنے کیلئے صوبائی کابینہ نے ہدایت کردی ہے۔وفاقی حکومت جو بھی وضاحت دے گی وہ وزیراعلی خیبرپختونخوہ کو پیش کردی جائے گی۔

تاہم مزمل اسلم نے قرض کی منظوری کو خوش آئند بھی قراردیا ہے،واضع رہے کہ پاکستان کیلئے آئی ایم ایف کے ایگزیکٹوبورڈ نے سات ارب ڈالرقرض کی منظوری دی تھی۔

اس سے ہی متعلق مینیجنگ ڈائریکٹرآئی ایم ایف جارجیوانے پاکستان کی حکومت اورعوام کو مبارک دیتے ہوئے کہا ہے کہ معاشی اصلاحاتی پروگرام پاکستان کا اپنا بنایا ہوا ہے جس پر وہ عمل بھی کررہا ہے،اب مہنگائی کم ہونے کیساتھ ملکی معیشت بھی مستحکم ہونے کی جانب گامزن ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.