سکول ٹیچرجلادبن گیا،سات سالہ بچے پر بدترین تشدد،بجلی کے بھی جھٹکے لگادئیے

0

اترپردیش(ویب ڈیسک)سکول بیگ گھربھول آنے پرٹیچرکا سات سالہ بچے پر بدترین تشدد،برہنہ کرنے کے ساتھ بجلی کے جھٹکے بھی لگائے۔

بھارت کی میڈیا رپورٹس میں آنے والی خبر کے مطابق یہ واقعہ اترپردیش کے علاقے علی گڑھ میں پیش آیا،سات سالہ بچہ اپنا بیگ گھر چھوڑآیا جس پر ٹیچر کو اتنا غصہ آیا کہ وہ جلاد بن گیا،پہلے بچے کو برہنہ کرکے خوب مارا مگرغصہ ٹھنڈا نہ ہوا تو بچے کو بجلی کے جھٹکے بھی لگادئیے،بچہ جب بری حالت میں روتا ہوا گھرپہنچا تو والدین نے فورآپولیس سے رجوع کرلیا۔

پولیس نے یہ بھی کہا کہ جس روزیہ افسوسناک واقعہ ہوا اس دن بچے کی ماں بیمارتھی جبکہ والدشہرمیں نہیں تھا،بچے کو دادا سکول چھوڑکرآئے،سکول کے پرنسپل نے بچے پر بدترین تشددکے الزام کورد کردیا ہے اورسی سی ویڈیوزبھی دکھانے کیلئے تیارہوگیا ہے۔پولیس نے جلادٹیچرکے خلاف رپورٹ درج کرکے مزیدکارروائی کاآغازکردیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.