پاکستان کی مشہور اداکارہ کے خلاف فراڈ کا مقدمہ درج

0

لاہور(جی این اے)سیشن عدالت نے فراڈ کے مقدمے میں اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی۔

لاہور کی سیشن عدالت میں اداکارہ اذان اسود ہارون کی درخواست پر سماعت ہوئی۔عدالت نے عدم پیروی پر اداکارہ نازش جہانگیر کی عبوری ضمانت خارج کر دی جبکہ شریک ملزم سکندر کی عبوری ضمانت میں اکتوبر کے پہلے ہفتے تک توسیع کی ہے۔

یاد رہے کہ اداکارہ کے خلاف تھانہ ڈیفنس سی میں اداکارہ اذان اسود نے فراڈ کے الزام میں مقدمہ درج کرویا تھا،ایف آئی آر کے مطابق اداکارہ نے 25 لاکھ روپے اور گاڑی دو ماہ کیلئے لی لیکن گاڑی اور رقم واپس نہیں کیے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.