راولپنڈی میں دفعہ144نافذکردی گئی،رینجرزبھی طلب

0

راولپنڈی(جی این اے)راولپنڈی میں پنجاب محکمہ داخلہ نے دفعہ144نافذکردی ہے،نوٹیفکیشن جاری،رینججرزبھی طلب کرلئے گئے۔

ضلع راولپنڈی میں پنجاب حکومت نے دودن کیلئے دفعہ 144کا نفاذکیا ہے،اب تمام قسم کے جلسے جلوس،دھرنے،احتجاج،مظاہرے اورسیاسی اجتماعات پرمکمل پابندی لگادی گئی ہے۔

اسی طرح اسلحہ رکھنا یا اسکی نمائش کرنے پر بھی پابندی نافذ کردی گئی ہے،البتہ قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں پر یہ پابندی لاگونہیں ہوگی،اس پابندی پر اطلاق اٹھائیس ستمبربروزہفتہ سے انتیس ستمبربروزاتوارتک ہوگا۔

اٹک،چکوال اورجہلم میں بھی دفعہ 144کا نفاذہوگا،اٹک اورراولپنڈی میں ضلع کی انتظامیہ کی سفارش سے چھ رینجرزکمپنیاں خدمات دیں گی،شرپسند راولپنڈی میں آسکتے ہیں اس لئے انسانی جانوں کی حفاظت اورقیام امن کیلئے دفعہ 144نافذکی گئی ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.