اسلام آباد(جی این اے)چونگی نمبرچھبیس کے مقام پر پی ٹی آئی کے مظاہرین کے ہاتھوں زخمی ہونے والے پولیس اہلکارحمیدشاہ پمزہسپتال میں دوران علاج خالق حقیقی سے جاملے۔
ایبٹ آباد سے تعلق رکھنے والے حمید شاہ 1988 میں اسلام آبادپولیس کا حصہ بنے تھے اوراب تین ماہ بعدانہوں نے ملازمت سے ریٹائرہونا تھا۔انکی نمازجنازہ پولیس لائنز میں اداکی جائے گی۔
حمید شاہ پی ٹی آئی کے مظاہرین کے تشددکا اس وقت شکارہوئے جب وہ چونگی نمبرچبھیس میں اپنے فرائض سرانجام دے رہے تھے،پی ٹی آئی کے مظاہرین اورپولیس کے مابین دوروزتک جھڑپیں ہوتی رہی،اس حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی نے بھی صحافیوں کو بتایا تھا کہ پولیس کے تیس سے زیادہ اہلکارزخمی ہوچکے ہیں جن میں سے بعض کی حالت نازک ہے،ان میں ہی حمیدشاہ بھی تھے جو مظاہرین کے ہتھے لگے تو ان کو بدترین تشددکا نشانہ بنادیا گیا،زخمی حالت میں انہیں پمز لے جایا گیا مگرابھی علاج جاری تھا کہ وہ زخموں کی تاب نہ لاسکے اورموت کے منہ میں چلے گئے۔