امریکہ(ویب ڈیسک)مشہوراداکارہ،ماڈل اورمیزبان فضاعلی بولڈلباس میں ویڈیووائرل کرکے تعریف کے بجائے سوشل میڈیا صارفین کی کڑی تنقید کا نشانہ بن گئیں۔
پاکستانی شوبزصعنت سے تعلق رکھنے والی فضاعلی آج کل گرمیوں کی چھٹیاں انجوئے کرنے امریکہ کے دورے پر گئی ہوئی ہیں،اکثراپنی تصاویراورویڈیوزبھی اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر شیئرکرتی رہتی ہیں،گزشتہ دنوں ایک پارک میں بہت بولڈلباس میں پہنچ گئیں اورایک ٹرین کیساتھ چلنے کی ویڈیوبھی بنائی،رنگ برنگے پھولوں سے سجے ہوئے مختصرلباس میں پوزبناتی رہی ہیں مگرجب یہ ویڈیوسوشل میڈیا پر شئیرکی تو صارفین غصے سے آگ بگولہ ہوگئے اورخوب تنقیدکرڈالی۔
کسی نے کہا کہ پاکستان جیسے اسلامی ملک کو یہ بدنام کرنے کیلئے چل پڑی ہےتو کسی نے کہا کہ دوسرے ممالک میں جاکر یہ پاکستانی اداکارائیں بھول جاتی ہیں کہ وہ مسلمان ہیں۔مارننگ شومیں لیکچردینے سے بھی ایک صارف نے منع کرتے ہوئے کہا کہ کس نے یہ حق فضا جیسے لوگوں کو دیا کہ وہ دوسروں کو تو نصیت کریں مگرخود پر توجہ نہ دیں۔