جہلم(جی این اے)ڈھوک شیریاں علاقہ تھانہ ڈومیلی میں ایک تقریب کے دوران کھانا کھانے سے دوسگے بھائی جاں بحق جبکہ دیگرچھے افرادکی بھی حالت غیرہوگئی۔
اس حوالے سے پولیس نے بیان جاری کیا ہے کہ یہ ایک فیملی تقریب تھی،جس میں کھانا کھانے کے بعدسب کی طعبیت خراب ہونا شروع ہوگئی،بچوں کے پیٹ خراب ہوگئے،سب کو ہسپتال شفٹ کیا گیا مگر دوبچے زندگی کی بازی ہارگئے،دونوں سگے بھائی تھے،دیگرچھ افرادکی حالت بھی خطرناک ہے،پولیس نے سارے معاملے کی تحقیقات شروع کردی ہیں۔