وفادارکتے نے اپنے مالک کی جان بچاکرسب کوحیران کردیا

0

واشگنٹن(ویب ڈیسک)اس میں کوئی دورائے نہیں کہ کتااپنے مالک کا ہمیشہ وفادارجانورہے،امریکہ کے ایک گائوں اسٹیونزکاونٹی میں کتے نے اپنے بزرگ مالک کی جان بچالی۔

کتے کا مالک جسکی عمراسی سال ہے اچانک گرگیا جسکی وجہ سے اسکی ٹانگ میں شدیددردتھا،اس وجہ سے وہ اپنی جگہ سے اٹھ بھی نہیں پارہا تھا،کتے نے اپنے مالک کو اس حال میں دیکھا تو گھرسے دورجاکرایک سٹرک کے درمیان بیٹھ گیا،اسی دوران وہاں کے مقامی شیرف کا وہاں سے گزرہوا،اس نے رک کرکتے کو اپنی گاڑی میں بیٹھنانے کی کوشش کی مگرکتا اپنی جگہ سے نہیں ہلا،شیرف نے کتے کو جب وہاں سے ہٹتے نہیں دیکھا تو وہ سمجھ گیا کہ کوئی نہ کوئی بات ضرورہے،وہ قریبی گھروں میں چیک کرنے لگامگر اسے ایسا کچھ بھی محسوس نہ ہوا،تب وہ واپس کتے کے پاس آیا اوراسے سٹرک کے کنارے پر بلایا،تب کتا ایک راستے کی طرف چل پڑا اوروہ سیدھا اسکے پیچھے چلنے لگا۔

جب کتا ایک گھرمیں داخل ہوا تو شیرف بھی اسکے پیچھے داخل ہوا تب اس نے دیکھا کہ ایک بزرگ شخص زمین پر پڑا شورکررہا ہے اوراس سے اٹھا بھی نہیں جارہا۔

بزرگ شخص کو فورآ ہسپتال لے جایا گیا جہاں اسکی ایک کتے کی وجہ سے جان بچ گئی،اسی وجہ سے شیرف آفس کی طرف سے بیان جاری کیا گیا جس میں کتے کو ہیروقراردیتے ہوئے کہا گیا کہ کتے کی وفاداری نے تو حیران کردیا ہے،اگر اگرکتے کی نشاندہی کرنے پر اس شخص کو تلاش نہ کیاجاتا تو وہ مرجاتا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.