وزیراعلی علی آمین گنڈاپورکہاں ہیں کس حال میں ہیں تاحال معلوم نہ ہوسکا

0

اسلام آباد(جی این اے)وزیراعلی خیبرپختونخواہ علی امین گنڈا پورکہاں ہیں،کس حال میں ہیں،تاحال یہ معاملہ حل نہ ہوسکا،کے پی اسمبلی کا آج دن کو ہونے والا اجلاس بھی تاحال شروع نہ ہوسکا۔

اجلاس میں اس بات پر بحث ہونا تھی کہ علی امین گنڈا پورکو کس نے اغواہ کیا ہوگا۔پی ٹی آئی کی طرف سے بھی ابھی تک متضاد بیانات ہی منظرعام پرآرہے ہیں جبکہ دوسری طرف وفاقی حکومت کی جانب سے پی ٹی آئی کے الزامات کو ردکرتے ہویے یہ کہا گیا ہے کہ وہ کسی بھی سرکاری ادارے کے پاس نہیں ہیں،پی ٹی آئی کے سینئررہنمائوں جن میں اسدقیصرسابق اسپیکراسمبلی شامل ہیں نے کہا ہے کہ علی امین کو گرفتاریا اغوا کیا گیا ہے مگرسرکاری ذرائع نے اسکی تردید کردی ہے۔

یاد رہے کہ علی امین گنڈاپوراپنے ہزاروں کارکنوں کے ہمراہ اسلام آباد میں داخل ہونے میں کامیاب ہوگئے تھے،اس دوران پولیس کے ساتھ جھٹرپیں بھی رہیں جس سے کئی اہلکارزخمی ہوئے جبکہ ایک جان کی بھی بازی ہارگیا تھا۔

اس سے قبل انہیں وفاقی حکومت کی جانب سے خبرداربھی کیا گیا تھا کہ اگروہ اسلام آباد میں مظاہرے کیلئے آئیں گے تو انہیں سنگین نتائج کا بھی سامنا کرنا پڑے گا۔

مظاہرین کے اسلام آباد پہنچنے کے بعد وزیراعلی علی امین گنڈاپورکی خیبرپختونخواہ ہائوس سے اپنی مرضی سے جانے کی ویڈیوزبھی منظرعام پر آئی ہیں،مگر اب وہ کہاں ہیں کسی کو کچھ معلوم نہیں ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.