مودی حکومت کی سربراہی میںمنی پورمیں اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑتوڑدئیے گئے

0

منی پور(ویب ڈیسک)منی پورمیں مودی حکومت نے اقلیتوں پر ظلم کے پہاڑتوڑدئیے،گرجاگھروں اورکوکی قبائل کو نذرآتش کیا جانے لگا،ہزاروں لوگ گھرچھوڑکردربدرکی ٹھوکریں کھانے پرمجبورہوگئے ہیں۔

اس حوالے سے غیرملکی میڈیارپورٹس نے جو خبریں منظرعام پرلائی ہیں انکے مطابق ایک سال قبل نسلی فسادات کے باعث دوسوچھبیس سے زیادہ افرادہلاک ہوگئے تھے جبکہ ساٹھ ہزارافرادبے گھرہوئے تھے،ایک بڑی تعدادمیں کاروباری مراکز،عبادت گاہیں اورگھروں کو آگ لگا دی گئی تھی۔

اس حوالے سے ابھی منی پورکے وزیراعلی بیرین سنگھ جو بی جے پی سے تعلق رکھتے ہیں کی ایک آڈیو ریکارڈنگ بھی سامنے آئی ہے جو منی پورتحقیقی کمیشن میں بھی پیش کی گئی۔

اس ریکارڈنگ میں وزیراعلی منی پورپیپلزلبریشن آرمی اورپیپلزریوولیوشنری پارٹی آف کانجی لیپک کی حمایت میں بول رہے ہیں اوریہ دعوی بھی کررہے ہیں کہ دوممنوعہ دہشت گردوں کے ساتھ ریاست کی سیکیورٹی نے مل کرکام کیا ہے،علاوہ ازیں دومیتی تنظیمیوں کا بھی ذکرکیا جارہا ہے۔وزیراعلی ریکارڈنگ میں یہ بھی کہہ رہے ہیں کہ سیاست بعدمیں کرسکتے ہیں پہلے اپنی زمین کو بچائیں،اپنی ذات کو بچائیں،کھل کرنہیں چھپ کربم بھی استعمال کریں۔

منی پورکے وزیراعلی کی یہ آڈیوریکارڈنگ تو سامنے آئی مگراس نے مودی حکومت کی منی پورامیں کارکردگی پربہت سے سوالوں کو بھی جنم دے دیا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.