کراچی بم دھماکے میں دوچینی باشندوں سمیت تین افرادہلاک،سترہ زخمی

چینی سفارت خانے نے ایمرجنسی پلان نافذکرکے تحقیقات کا مطالبہ کردیا

0

کراچی(جی این اے)دہشت گردی کا ناسورختم نہ ہوسکا،کراچی میں ائیرپورٹ کے قریب بم دھماکے میں دوچینی شہریوں سمیت تین افرادموت کے منہ میں چلے گئے جبکہ سترہ افرادزخمی ہوگئے ہیں۔چین نے ایمرجنسی پلان نافذکرکے تحقیقات کی درخواست کردی ہے۔

چین کے سفارتخانے کی طرف سے یہ کہا گیا ہے کہ دہشت گردوں نے ائیرپورٹ کے قریب دراصل چین کے عملے کی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس میں دوہلاک ہوئے اورایک چینی باشندہ زخمی ہوگیا ہے،اسی طرح مقامی افراد بھی زخمی ہوگئے ہیں۔ہم ان دہشت گردوں حملوں کی شدیدمذمت کرتے ہیں اورپاکستان سے درخواست کی ہے کہ ایمرجنسی پلان کا نفاذ کیا جائے اورپھرتحقیق کی جائے۔چینی سفارتخانے نے مرتکب دہشت گردوں کو سخت سے سخت سزادینے کا بھی مطالبہ کردیا ہے۔

دوسری طرف وزیراعظم شہبازشریف،وزیرداخلہ محسن نقوی،وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ اورگورنرسندھ سمیت دیگراہم شخصیات نے بھی واقعہ پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے،اوراس عزم کا بھی اظہارکیا کہ ان دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں ہرصورت لائیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.