راولپنڈی(جی این اے)سیکیورٹی وجوہات،اڈیالہ جیل میں عمران خان سمیت دیگرقیدیوں کی ملاقاتوں پر بھی پابندی لگا دی گئی ہے۔
اٹھارہ اکتوبرتک پابندی عائد رہے گی اس دوران عمران خان سے بھی نہ کوئی فیملی ممبرنہ ہی وکلا یا دیگرپارٹی کے رہنمائوں کو ملنے کی اجازت ہوگی،اس حوالے سے جیل ذرائع سے خبرسامنے آئی ہے کہ چونکہ اسلام آباد میں شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس منعقد ہونے جارہا ہے اس لئے آڈیالہ جیل میں بھی حفاظتی اقدامات سخت کردئیے گئے ہیں۔یہ پابندی پنجاب حکومت کی طرف سےتمام قیدیوں پر عائد کی گئی ہے۔