بھارت کے دورے پر بنگالی کرکٹ ٹیم نمازجمعہ مسجدمیں نہ پڑھ سکی

0

گوالیا(ویب ڈیسک)ان دنوں بنگلہ دیشی کرکٹ ٹیم ٹی توئنٹی سیریز کھیلنے کیلئے بھارت کے دورے پر ہے جہاں ایک میچ بھارت سات وکٹوں سے جیت چکا ہے۔

بھارت کے میڈیا پر آنے والی خبر کے مطابق بنگالی ٹیم نمازجمعہ کیلئے مسجد جانے کی خواہش مند تھی،یہ ٹیم جس ہوٹل میں ٹھہری ہوئی ہے وہاں سے مسجد کا فاصلہ صرف تین کلومیٹر ہے مگر سیکیورٹی خدشات کے پیش نظربنگلادیش کی ٹیم نے ہوٹل میں ہی نمازاداکی۔

انتظامیہ کی طرف سے ٹیم کو اجازت نہ ملنے کی بڑی وجہ یہ سامنے آئی ہے کہ بنگلا دیش میں ہندوئوں کے خلاف مظالم ڈھائے گئے ہیں جسکا بھارت کی ہندوتنظیمیوں کو سخت غصہ ہے اس لئے انتہاپسند تنظیمیوں نے میچ کے دن بھرپوراحتجاج کرنے اورشہر کو بند کرنے کی کال دے رکھی تھی۔حالانکہ گوالیارمیں ٹیم کی حفاظت کیلئے پچیس سو پولیس اہلکارتعینات کئے گئے تھے مگر اسکے باوجود ٹیم نے مسجد جانے سے گریز کیا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.