نوشکی(ویب ڈیسک)افغان فورسزنے پاکستان اورافغان بارڈرپرغزنالی سیکٹر میں حملہ کردیا،پاکستان کی طرف سے بھرپورجواب،افغانستان کی چوکیوں کو بھاری نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔
پہلے افغانستان کے فوجیوں نے پاکستان کی پوسٹوں پر حملے کئے جسکے جواب میں پاک آرمی کو بھی بھرپورجواب دینا پڑا،دونوں طرف سے فائرنگ اس وقت کی گئی جب باڑکی مرمت کی جارہی تھی،پاکستان نے ایسا جواب دیا کہ افغان فورسزکے ہوش ٹھکانے آگئے،اورنہیں بھاری نقصان بھی برداشت کرنا پڑا۔
اس حوالے سے ذرائع نے میڈیا پرسن کو بتایا ہے کہ ہم اپنی سرحدوں کی حفاظت کیلئے موثراقدامات اٹھاتے رہیں گے،افغانستان کی طرف سے ایسے حملے پہلے بھی کئے جاتے رہے ہیں،ہم اپنے ملک اورخصوصاً سرحدوں کی سلامتی کیلئے کوئی سمجھوتہ نہیں کریں گے نہ ہی کوئی نقصان ہونے دیں گے۔