کراچی(جی این اے)معصوم بچیوں کے ساتھ زیادتی کا سلسلہ نہ رک سکا،کراچی میں تین سالہ بچی کوزیادتی کرنے کے بعدقتل کردیا گیا۔
اس حوالے سے ریسکیوحکام نے میڈیا کو بتایا کہ بلاک الیون ایف بی ایریا سے بچی کی لاش ملی جسکے نام کی بھی شناخت ہوگئی ہے،پولیس کا بھی کہنا ہے کہ بچی اپنے بہن بھائیوں کسیاتھ صبح سکول جانے کیلئے گھرسے نکلی مگر تھوڑی ہی دیر کے بعد اسکی لاش گھرکے قریب پڑی ہوئی ملی،جسے فورآہسپتال لے جایا گیاجہاں معلوم ہوا کہ بچی کے ساتھ پہلے کسی نے زیادتی کی اسکے بعد دوپٹے سے اسکا گلا دباکرماردیا گیا۔
مذکورہ گلی میں کوئی سی سی کیمرہ نہیں ہے تاہم پولیس نے تمام پہلومدنظررکھ کراپنی تحقیقات کرنی شروع کردی ہیں،مقتول بچی چھ بہن بھائیوں میں سب سے چھوٹی تھی،بچی کے والد عمرے کی ادائیگی کی وجہ سے ملک میں نہیں ہیں۔