ملتان(جی این اے)ڈومیسٹک کرکٹ میں شاندارکھیل کا مظاہرہ کرنے والے اسپنرزبالرزکے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔
اس حوالے سے میڈیا پرآنے والی خبر کےمطابق لاہورنیشنل اکیڈمی میں اگلے دودن کے دوران فٹنس ٹیسٹ لئے جائیں گے۔یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ فٹنس ٹیسٹ کے لیے مہران ممتاز سمیت 5 اسپنرز کوبلالیاگیا ہے۔
فٹنس ٹیسٹ پاس کرنے والے ایک،دو اسپنرز کو دوسرے ملتان ٹیسٹ کے لیے بلایا جا سکتا ہے، اسپنرز نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ اسکواڈ سے فارغ کردیا گیا ہے کیونکہ دونوں فٹنس ٹیسٹ کے دوران مطلوبہ معیار کو حاصل کرنے میں ناکام رہے۔