شارک مچھلی کے پیٹ سے خاتون کی لاش نکل آئی

0

انڈونیشیا(ویب ڈیسک)امریکی غوطہ خورخاتون جو انڈونیشیاکے ساحل پر چھبیس ستمبرکو ڈوب گئی تھی اسکی لاش ایک شارک مچھلی کے پیٹ سے برآمدہوگئی۔

اس حوالے سے برطانیہ کے مشہوراخباردی ٹیلی گراف میں شائع ہونے والی خبرکے مطابق غوطہ خورخاتون انڈونیشیا کے ساحل پر دیگرچھ تیراکوں اورایک ٹورگائیڈکے ساتھ غوطہ خوری کررہی تھی کہ اچانک غائب ہوگئی،ریسیکیو کی ٹیمیں خاتون کی لاش کو آٹھ دن تک تلاش کرتے رہے مگرپھرسمندرمیں طوفان کے باعث مزید تلاش نہ کرسکے۔

تقریباًدوہفتوں بعد پڑوسی ملک تیمورلیسٹے کے پاس ایک مقامی ماہی گیر نے ایک شارک مچھلی کو بہت زیادہ تکلیف میں دیکھاتب ماہی گیرنے اس مچھلی کو ماردیا اوراسکا پیٹ بھی چاک کیا تو اندرسے غوطہ خورخاتون کی لاش مل گئی اورساتھ غوطہ خوری کا وہ لباس بھی موجود تھا جو اس وقت خاتون نے پہن رکھا تھا،برطانیہ کے اخبارکے مطابق امریکہ کے سفارتخانے نے خاتون کی لاش کو انگلیوں کے نشان سے شناخت کیا،یہ بھی کہا گیا ہے کہ خاتون کو مچھلی نے پہلے نہیں مارا بلکہ خاتون کی موت کسی اوربیماری کی وجہ سے غوطہ خوری کے دوران ہوگئی تھی جسے بعدازاں مچھلی نے کھا لیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.