پاکستان کیلئے سعودی وزیربرائے سرمایہ کاری کا انتہائی اہم خطاب

0

اسلام آباد(جی این اے)اہمیت کی حامل ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری ہے،معاشی طورپر پاکستان کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔پاکستان اورسعودی عرب کے باہمی تعلقات لازوال ہیں،سعودی وزیربرائے سرمایہ کاری انجنینئرخالد بن عبدالعزیزالفالح کا پاک سعودی بزنس فورم کی تقریب سے خطاب۔

اپنے خطاب میں سعودی وزیرنے مزید کہا کہ طیارے سے نیچے اترنے سے پہلے ہی پاکستان کی محبت محسوس ہوگئی تھی،ہم دوست کے بجائے ایک ہی خاندان ہیں،ہمیں پاکستانی دوستی کی جو گرمجوشی ہے اسکا احساس ہے۔

سعودی عرب اورپاکستان کو کسی معاہدے کی ضرورت نہیں ہے،دونوں ملک ایک ہی ہیں اورمتحد ہیں،معاشی اقداراورمعیشت ایک ساتھ جڑی ہے،سعودی عرب میں ڈھائی ملین پاکستانی اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں،انہوں نے مزیدکہا کہ پاک سعودی تعلقات اوردوستی کے فروغ پرصدرآصف علی زرداری نے بھی زوردیا ہے،آرمی چیف سے بھی ملاقات کی ہے،انہوں نے سعودی عرب میں سرمایہ کاری کو سنگل ونڈوبنانے کا کہا ہے،سعودی عرب کیلئے آرمی چیف نے ریڈٹیپ کو ریڈکارپٹ سے تبدیل کرنے پر زوردیا ہے،ہمارے لئے ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری اہم ہے۔ہم پاکستان کیساتھ ستائیس ایم اویوزپر دستخط کریں گے،ہمارا پاکستان کیساتھ باہمی تجارتی تعاون بھی بڑھا ہے،سرمایہ کاری میں بھی اضافہ ہوا ہے،پاکستان نے معاشی بدحالی پرجلدی قابوپایا ہے،ہم معاشی طورپر پاکستان کو مضبوط کریں گے،کنسٹرکشن میٹریل ہمیں فراہم کرنے میں پاکستان کا کرداراہم ہوسکتا ہے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.