ممبئی(ویب ڈیسک)ماضی کے مشہوربھارتی فلمی ہیروسنجے دت تیسری باردلہا بن گئے،شادی جو بیوی موجود ہے اسی سے کی ہے۔شادی کے پھیرے لینے کی ویڈیو بھی وائرل ہوگئی ہے۔
بھارت کے نامورمیڈیاادارے ٹائمزآف انڈیا نے رپورٹ شائع کی جس میں سنجے دت کی تیسری بیوی کے ساتھ ہی دوبارہ شادی کرنے کی تصاویرشائع ہوئی ہیں،دنوں ایک مندرمیں آگ کے گرد ساتھ پھیرے لے رہے ہیں۔ہندورسم ورواج کے مطابق مکمل شادی ہوئی ہے،پینسٹھ سالہ سنجے دت نے ماتھے پر تلک بھی لگایا ہوا ہے،زعفرانی رنگ کا لباس زیب تن کیا ہوا ہے جبکہ انکی بیوی مانیاتادت نے سفید رنگ کی شلواراورپرنٹڈقمیض پہنی ہوئی ہے۔
یاد رہے کہ اس سے قبل دونوں کی شادی سات فروری 2008میں ہوئی تھی،دوسال بعد دونوں کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش ہوئی جن میں ایک بیٹی اورایک بیٹا شامل ہیں۔سنجے کی پہلی شادی ریچاشرما سے 1987ہوئی تھی جو کینسرسے لڑتے لڑتے شادی کے نوسال بعدہی مرگئی تھی،پہلی بیوی سے سنجے کی چھتیس سالہ بیٹی بھی ہے۔اسی طرح سنجے نے ایک شادی ایک ائیرہوسٹس سے بھی کی تھی جو دس سال تک رہی پھردونوں کے بیج طلاق ہوگئی تھی۔