حج پالیسی2025کی منظوری،کتنا خرچ آئیگا؟

بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی

0

اسلام آباد(جی این اے) حج پالیسی 2025 کی منظوری دے دی گئی،1 لاکھ 79 ہزار پاکستانی عازمین حج کی سعادت حاصل کرسکیں گے ۔بغیر محرم خواتین اسلامی نظریاتی کونسل کی شرائط پر حج کرسکیں گی۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ نےحج پالیسی 2025 کی منظوری سرکولیشن سمری کے ذریعے دی۔طویل حج 38 سے 42 دن اور مختصر حج 20 سے 25 دن کاہوگا۔ 12سال سے کم بچے حج پر نہیں جاسکیں گے۔حجاج کیلئے سعودی حکومت سے منظور شدہ ویکسین لازمی قرار دی گئی ہے۔
نئی پالیسی کے مطابق آئندہ سال سرکاری حج پیکج دس لاکھ پچہتر ہزار سے گیارہ لاکھ 75 ہزار تک ہو سکتا ہے ۔حکومت اور پرائیویٹ آپریٹرز کو 89 ہزار 605حجاج فی فریق کوٹہ ملے گا، نئی حج پالیسی کے تحت ایک ہزار کے قریب کوٹہ ہارڈشپ جبکہ تین سو کے قریب کوٹہ ای او بی آئی کے تحت رجسٹرڈ کم آمدنی والے مزدوروں کیلئے ہوگا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.