فلمسٹار ریکھا کی سالگرہ،کتنے برس کی ہو گئیں؟
ریکھا نے 180 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور کئی یادگار کردارادا کئے
ممبئی(شوبز ڈیسک)ماضی کی اپر اسٹار اداکارہ ریکھا نے زندگی کی 70 بہاریں دیکھ لیں۔
بھارتی اداکارہ ریکھا دس اکتوبر 1954 کوتامل ناڈو کے شہر چنائے میں پیدا ہوئیں۔ ان کا پورا نام بھانو ریکھا گنیسان ہے۔انھوں نے فلمی سفر کا ٓغاز 1966 میں چائلڈ اسٹار کی حیثیت سے کیا۔انھوں نے 180 سے زائد فلموں میں اداکاری کی اور کئی یادگار کردارادا کئے جن کی وجہ سے آج بھی شائقین کے دلوں پر راج کرتی ہیں۔
بطور ہیروئن ریکھا کی پہلی فلم کناڈا فلم انڈسٹری کی گوا ڈالی ڈی آئی ڈی 999 تھی جبکہ بھارت میں ان کی پہلی فلم ’’ساون بھادوں‘‘ تھی۔انھوں نے ’امراؤ جان‘، خون بھری مانگ، کھلاڑیوں کا کھلاڑی، گھر، مقدر کا سکندر، جدائی، جیون دھارا، سلسلہ، مجھے انصاف چاہیے، پھول بنے انگارے اور لجا میں بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سمیت لاتعداد ایوارڈزحاصل کئے۔انہیں بھارت کے چوتھے بڑے سویلین اعزاز پدما شری سے بھی نوازا جاچکاہے۔