مشہورٹی وی اداکارعابدکشمیری دنیا سے کوچ کرگئے
متعددڈراموں اورفلموں میں اپنی اداکاری کے جوہردکھائے،نگارایوارڈ بھی حاصل کیا
لاہور(جی این اے)پاکستان کے مشہورٹی وی فنکارعابدکشمیری طویل علالت کے بعد وفات پاگئے ہیں،پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازکا بھی اظہارافسوس۔
عابد کشمیری نے معتددٹی وی اوراسٹیج کے ڈراموں میں کام کیاعلاوہ ازیں کئی فلموں میں بھی اپنی اداکاری کے جوہردکھائے،آپکی فلم بازارحسن میں مزاحیہ اداکاری نے ایسارنگ جمایا تھا کہ نگارایوارڈ سے بھی نوازے گئے۔آہٹ اورجیتے ہیں شان سے آپ کی مشہورفلموں میں شمارہوتی ہیں۔
اسی طرح عابدکشمیری کی سورج کے ساتھ ساتھ،لوہاری گیٹ،اپنے لوگ اورتیسرہ کنارہ میں اداکاری انتہائی لاجواب تھی،یہی نہیں بلکہ ڈرامہ سمندرمیں بطورگلوبادشاہ آپکی اداکاری آج بھی آپ کے مداحوں کو یاد ہے۔
مریم نوازنے عابدکشمیری کے خاندان سے گہرے دکھ کا اظہارکرتے ہوئے مرحوم کیلئے مغفرت کی دعابھی کی۔