ٹیسٹ میچ کیلئے بیس وکٹیں لینا ضروری ہیںاورہم دس بھی نہیں لے سکتے،شان مسعود
پاکستان کو انگلینڈ کے ہاتھوں ملتان ٹیسٹ میں ایک اننگزاور47رنزسے شرمناک شکست ہوئی
ملتان(جی این اے)ہم بیس کیا دس وکٹیں بھی حاصل کرنے میں ناکام ہیں،شکست ہمیشہ مایوس کرتی ہے،انگلینڈنے اچھے کھیل کا مظاہرہ کیا اورکامیاب ہوئی،قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان شان مسعودکا پریس کانفرنس میں اظہارخیال۔
ملتان میں کھیلے جانے والے ٹیسٹ میچ میں ایک اننگزاورسینتالیس رنز سے پاکستان کی عبرت ناک شکست کے بعد پریس کانفریس میں شان مسعودنے بالرزکی کارکردگی سے مایوس ہوکرکہا کہ ٹیسٹ میچ کوئی آسان کھیل نہیں ہوتا اس میں بیس وکٹیں جب تک نہ لی جائیں جیت مشکل ہوتی ہے اورہم دس وکٹیں بھی نہیں لے سکے جبکہ انگلینڈ نے بیس وکٹیں لی ہیں،اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے جیتے ہیں۔ہم نے پہلی اننگزاچھی کھیلی مگردوسری نہ کھیل سکے،سیٹ کرکے میچ ہارگئے ہیں،راستہ جیت کیلئے نکالنا پڑتا ہے،انگلینڈنے ایسے ہی کیا،ہمیں یہ سیکھنا ہوگا کہ میچ پر گرفت کیسے برقراررکھی جانی چاہیے۔دوسرے ٹیسٹ کیلئے اچھی کمبی نیشن بنانے کی کوشش ہوگی۔
بلے بازی پر بات کرتے ہوئے شان مسعودنے کہا کہ بابراعظم ملک کا بہترین بلے بازہے جو ایک اننگزکی دوری پر ہے۔
دوسری طرف انگلینڈکرکٹ ٹیم کے کپتان اولی پوپ نے اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ ہماری اس خاص جیت کا کریڈٹ پوری ٹیم کیلئے ہے،ہمیں جیک لیچ کی ٹیم میں واپسی سے بھی بہت فائدہ ہوا ہے،مزید کہا کہ میچ کے چوتھے دن جو مسلسل وکٹیں ہمیں حاصل ہوئی ہیں وہی ہماری جیت کا سبب بنی ہیں حالانکہ پانچ سورنز بہت زیادہ ہوتے ہیں جو ہمارے بلے بازوں نے اچھے کھیل کا مظاہرہ کرکے جیت کو ممکن کردکھایا۔
انگلینڈکو اب ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل ہوچکی ہے،دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں ہی کھیلا جائے گا۔