وزیراعظم کی طرف سے اسلام آباد پولیس کیلئے بڑی خوشخبری

0

اسلام آباد(جی این اے)موجاں ہی موجاں،وزیراعظم شہبازشریف کی طرف سے اسلام آباد پولیس کی تنخوائیں بڑھا دی گئی ہیں۔

میڈیا پر آنے والی خبرکے مطابق پی ٹی آئی کے احتجاج کے دوران شہید ہوجانے والے عبدالحمید کے خاندان والوں سے بھی وزیراعظم نے ملاقات کی اورانکوحوصلہ دیا،علاوہ ازیں احتجاج میں اپنے فرائض سرانجام دینے والے پولیس اہلکاروں کو بھی خراج تحسین پیش کیا گیا،بعدازاں وزیراعظم شہبازشریف نے پولیس لائنز کا دورا کیا اورپولیس کی تنخواہیں بڑھانے کا بھی اعلان کیا ہے۔جو شہدا کے خاندان والے شہدا کے پیکجز سے محروم تھے انہیں بھی یقین دلایا گیا کہ شہدا پیکج دیا جائے گا۔وزیراعظم نے نیشنل پولیس ہسپتال کو جلد تعمیر کرنے کی بھی ہدایات جاری کی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.