اسلام آباد میں 12اکتوبر سے 16اکتوبرتک شادی کی تقریب نہ رکھیں

0

اسلام آباد(جی این اے)شنگھائی تعاون تنظیم کا اجلاس،بارہ سے سولہ اکتوبرتک کوئی شادی کی تقریب نہ رکھیں،کیونکہ شادی ہالز،ریسٹورنٹ،سنوکرکلب اورکیفے بندکرنے کا حکم جاری کیا گیا ہے۔تاجروں کو نوٹسزبھی جاری کردئیے گئے ہیں۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ جو بھی تاجرحکم عدولی کرے گا اسکے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی،تاجرطبقے سے فیصلے پر عمل کروانے کیلئے شورٹی بانڈزبھی مانگ لئے گئے ہیں،تمام تھانوں کے ایس ایچ اوزکی طرف سے نوٹسزجاری کئے گئے ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.