وزیراعلی پنجاب مریم نوازکے صحت سے متعلق بڑے فیصلے

0

لاہور(جی این اے)پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازمتحرک ہوگئیں،چیف منسٹرانسولین پروگرام کے آغازکا فیصلہ کرلیا گیا،ذیابیطس کے ٹائپ ون مریض بچوں کو انسولین گھرمیں ہی فراہم کردی جائے گی۔

وزیراعلی کی سربراہی میں ہونے والے اجلاس میں یہ فیصلہ بھی کیا گیا ہے کہ بی ایچ یوزکو مریم نوازہیلتھ کلنک کا درجہ دیا جائے گا تاکہ عوام کو صحت کی بہترین سہولیتیں مل سکیں،اس حوالے سے ہیلیتھ سٹاف کیلئے پرفارمینس منیجمنٹ فریم ورک بھی تشکیل دیا جائے گا،اوراچھی پرفارمنس کو پرکھنے کیلئے کے پی آئی بنانے کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔

لیہ اٹک،جہلم اورمیانوالی کے ہسپتالوں میں کیتھ لیب بنانے کی بھی اجلاس میں منظوری ہوگئی ہے،علاوہ ازیں بچوں کو انسولین گھرمیں دینے کیلئے خصوصی کارڈزبھی مرتب کئے جائینگے۔

کولڈ چین کمپنی جوحکومت کی منظورشدہ ہےاورباقی ایس او پی کے تحت انسولین مہیا کرے گی لاہوراوردیگر تین ضعلوں میں چیف منسٹر انسولین فارآل پائلٹ پراجیکٹ کا آغازہوگا شروع ۔ایسے مریض جو ٹائپ ون ذیابیطس کا شکارہیں وہ حکومت کی طرف سے بنائی گئی مختص ہیلپ لائن یا ایپ کے تحت بھی رابطہ کر سکیں گے۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.