کراچی(جی این اے)لی مارکیٹ کے فلیٹ میں چند روزقبل قتل ہونے والی چارخواتین کے اپنے ہی گھرکےقاتل نے اعتراف جرم کرلیاہے اوروجہ بھی بتادی کہ ماں بہن،بیوی اوربھانجی کو کیوں مارا۔
ملزم کو عدالت میں پیش کیا گیا جہاں اس سے پوچھا گیا کہ تم نے گھرکے سب لوگوں کو کیوں ماردیا جسکے جواب میں ملزم نے کہا کہ مجھے یہ تمام لوگ تنگ کرتے تھے،اس پر عدالت نے کہا کہ اگرتمہیں یہ تنگ کرتے تھے تو تم ان کو مارنے کے بجائے گھرچھوڑدیتے۔
ملزم نے عدالت کو مزید بتایا کہ میں ویڈیو کی وجہ سے صرف بہن کو ہی مارناچاہتا تھا مگر ثبوت مٹانے کیلے گھرکے باقی لوگوں کوبھی ماردیا،دوران سماعت پولیس نے عدالت سے کہا کہ بلال نامی ملزم اپنے جرم کااعتراف کرلیا ہے،اوریہ کے گھرکے سربراہ محمدفاروق نے مقدمہ درج کرایا ہے،سی سی کیمرہ ویڈیا میں بلال کے خلاف ثبوت ملے ہیں،تحقیق پر معلوم ہوا کہ مرنے والی خواتین سوشل میڈیا کااستعمال بہت زیادہ کرتی تھیں اورانکے قتل کی بھی یہی وجہ تھی۔
ملزم کے قبضے سے آلہ قتل اورخون آلود دستانے بھی برآمد ہوگئے۔