اسلام آباد(جی این اے)جسٹس منصورعلی شاہ کا چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائزعیسی کو نیا خط،تئیس اکتوبرکو لکھا گیا یہ خط منصورعلی شاہ نے بطورسربراہ پریکٹس اینڈ پروسیجرکمیٹی لکھا ہے۔
مخصوص بینچ میں بیٹھنے سے معذرت کرتے ہوئے جسٹس منصورعلی نے خط میں یہ بھی لکھا ہے کہ خصوصی بینچز کا حصہ اس وقت تک نہیں بن سکتا جب تک کہ ترمیمی آرڈیننس پرفل کورٹ نہیں بیٹھ جاتا اوریہ میں پہلے بھی لکھ چکا ہوں۔خط میں اس قول کا حوالہ بھی دیا گیا جو سرتھامس مورے نے لکھا تھا جس میں یہ کہا گیا تھا کہ عوامی فرائض کیلئے جب سیاست دان زاتی ضمیرکو ترک کردیتے ہیں تو وہ اپنے وطن کی بربادی کی طرف مختصر راستے پر رہنمائی کررہے ہوتے ہیں۔
مزید یہ بھی لکھا ہے کہ اقتدارمیں رہتے ہوئے ہم بھول جاتے ہیں کہ ہمارے اعمال کو اس ملک کے لوگ دیکھ رہے ہیں،تاریخ معاف کبھی نہیں کرتی۔