راولپنڈی(جی این اے)پاک انگلینڈ کے مابین کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی ساجد خان اورنعمان علی چھاگئے ہیں،آدھی انگلیش ٹیم میدان بدرہوچکی ہے۔
انگلینڈکی ٹیم نے ٹاس جیت کرپہلے بلے بازی کرنے کا فیصلہ کیا،مگر انکے پانچ کھلاڑی صرف اٹھانوے کے سکورپر پویلین لوٹ گئے،ٹاس کے دوران شان مسعودنے اپنے خیالات کے اظہارمیں کہا کہ ہمیں کرکٹ اچھی کھیلنی چاہیے ٹاس تو کبھی پلاننگ کے مطابق ہوتا ہے اورکبھی نہیں ہوپاتا۔
شان نے مزید کہا کہ ہماری تیاری مکمل ہے اورہم اسکے مطابق ہی کھیلیں گے،انگلیش ٹیم کے خلاف ہمارا کھیلنا اچھا تجربہ ثابت ہوا۔یادرے کہ پاکستان کی ٹیم میں تیسرے ٹیسٹ کیلئے کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔ٹیم میں تین اسپنز زکو کھلایا جارہا ہے