بشری بی بی کی ضمانت ہونے کے بعد روبکاربھی جاری کردی گئی

0

اسلام آباد(جی این اے)توشہ خانہ کیس ٹو،بشری بی بی کی ضمانت کے سلسلے میں روبکاربھی جاری کی گئی ہے،اسپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے ضمانتی مچلکے جاری کئے ہیں۔

ملک طارق محمود نے بشری بی بی کا ضمانتی مچلکہ جمع کرایا ہے،اب بشری بی بی کی رہائی کیلئے کچھ دیربعد روبکاراڈیالہ جیل میں جمع کرادی جائے گی جسکے بعد ہی انکی رہائی ممکن ہوسکے گی۔

یادرہے کہ بشری بی بی کی توشہ خانہ کیس ٹو میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ضمانت منظورکی تھی

Leave A Reply

Your email address will not be published.