ویناملک نےاداکاری سے کنارہ کشی کیوں کی ؟نیاانکشاف سامنے آگیا

0

اسلام آباد(جی این اے)اداکاری چھوڑکرساری توجہ پڑھائی پردی اورنفسیات کی ڈگری بھی حاصل کرلی ہے،اب ترجیحات بھی میری بدل گئی ہیں،ناموراداکارہ وینا ملک کا ایک انٹرویو میں اظہارخیال۔

وینا کہتی ہیں کہ اداکاری سے دوراس لئے رہی ہوں کہ تعلیم پرتوجہ دینا چاہتی تھی،اب بیچلرزسائیکالوجی میں کرلیا ہے اورماسٹر کے پیپرزدئیے ہوئے ہیں جسکا نتیجہ ابھی آنا باقی ہے۔ذہنی صحت کے موضوع پر ہارورڈمیڈیکل سکول سے چند کورسزبھی کرکے سرٹیفکیٹس حاصل کئے ہیں۔اداکاری میں وقفہ دیکر بہت سے کارآمد کام کئے ہیں۔اب صرف اداکاری میرا کیرئیرنہیں،ترجیحات بدل لی ہیں اب کوئی بھی پروجیکٹ شروع کرنے سے پہلے اپنے دیگر عوامل کو بھی مدنظررکھتی ہوں۔

یاد رہے کہ وینا ملک نے بہت سے ٹی وی ڈراموں میں کام کیا اسکے علاوہ ٹی وی شوزمیں بھی نام کمایا،مختلف اداکاروں کی پیروڈیز بھی کرکے شہرت حاصل کی ہے۔

پڑوسی ملک بھارت کے شوزمیں بھی کام کرچکی ہیں،اس دوران تنقید کا بھی سامنا رہا،خصوصاً بگ باس کے سیزن فورمیں کام کیا جہاں بھارتی اداکاراشمیت پٹیل کیساتھ نازیبامناظرفلمائے جسکی وجہ سے پاکستان میں بہت زیادہ وینا پرتنقید کی گئی۔

وینا ملک کی گیارہ سال پہلے دوبئی میں ایک کاروباری شخص سے شادی بھی ہوئی تھی جن سے دوبچے بھی ہیں مگروینا خلع لے چکی ہیں اورآج کل آپکی دوسری شادی کی افوائیں بھی گردش کررہی ہیں۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.