ممبئی(ویب ڈیسک)میں نے زندگی میں بہت سی بدتمیزیاں کی ہیں،بہت غلطیاں اورگھٹیاپن بھی کیا مگرمیری بیوی گوری نے چپ رہ کرمیرا خیال رکھا ہے،جو بھی دوست میری طرح کی غلطیاں کرے اسکے پاس گوری جیسا دوست بھی ہونا چاہیے،بھارتی فلموں پر راج کرنے والے کنگ خان یعنی شاہ رخ خان کا ایک ٹی وی شومیں اپنی اہلیہ سے متعلق اظہارخیال۔
اپنی شادی کی تینتیسویں سالگرہ کے موقع پر شاہ رخ خان کہتے ہیں کہ میری بیوی نے ہمیشہ میرا خیال رکھا ہے،میری بدتمیزیوں کو نظراندازکیا،کبھی شکایت نہیں کی۔
یاد رہے کہ شاہ رخ خان کی پچیس اکتوبر1991کو گوری کیساتھ ہندورسم ورواج کے مطابق اس وقت شادی ہوئی تھی جب شاہ رخ خان کا فلم انڈسٹری پر مکمل راج تھا،گوری سے شاہ رخ خان کے تین بچے ہوئے ہیں جن میں آریان خان،سہانا خان اورابرام خان شامل ہیں۔
دونوں میاں بیوی اپنے اپنے مذہب کے مطابق زندگی گزاررہے ہیں،دنوں کے بارے میں یہ کہا جاتا ہے کہ ایک دوسرے کے مذہب کا احترام کرتے ہیں اورکبھی بھی دونوں کے مابین اس حوالے سے کسی بحث مباحثے کی خبربھی منظرعام پر نہیں آئی۔