ڈیرہ اسماعیل خان(جی این اے)فتنہ الخوارج کے دہشتگردوں کا ایف سی چیک پوسٹ پربزدلانہ حملہ،دس اہلکارجام شہادت نوش کرگئے۔
خارجی دہشت گردوں نے رات کے اندھیرے میں حملہ کیا جسکا ایف سی کے جوانوں نھے بھرپورمقابلہ کیا اورپھرشہید ہوگئے،وزارت داخلہ کی طرف سے آنے والی خبرکے مطابق چارجوان ضلع کرک سے تھے جبکہ چھ جوان جنوبی وزیرستان کے رہائشی تھے۔
اس حوالے سے وزارت داخلہ کی طرف سے شہید ہونے والے جوانوں کی بہادری کو زبردست خراج تحسیسن پیش کیا گیا۔جبکہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے واقعہ کی بھرپورمذمت کی اورشہید ہونے والوں کی قربانیوں کو سراہا۔