پشاورٹشوپیپرکے کارخانے میں لگنے والی آگ پرتئیس گھنٹوں میں بھی قابونہ پایاجسکا

0

پشاور(جی این اے)حیات آباد میں ٹشوپیپرکی فیکڑی میں لگنے والی آگ ابھی تئیس گھنٹے گزرجانے کے باوجود تاحال بھڑک رہی ہے۔

اس حوالے سے ریسکیوکے حکام کی طرف سے بتایا گیا ہے کہ آگ کی شدت اس قدرزیادہ ہے کہ فیکڑی میں موجود اشیا کو ہی نقصان نہیں پہنچا بلکہ کارخانے کی عمارت بھی بہت زیادہ متاثرہوئی ہے،آگ بجھانے کی کوششوں میں پچیس سے زیادہ ریسکیو 1122 کی گاڑیاں مسلسل مصروف کارہیں۔جبکہ سواہلکاربھی آگ کوٹھنڈاکرنے کی کوشش کررہے ہیں۔

چارسدہ،صوابی،مردان،اورضلع خیبر کی ٹیمیں بھی آگ پر قابوپانے کی پوری کوشش کررہی ہیں،اس آپریشن کے دوران اطلاع کے مطابق اٹھارہ ریسکیو اہلکاروں کی طبعیت شدید خراب ہوئی تھی جہنں فوری طبی امداددی گئی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.