فپائن(ویب ڈیسک)ٹرامی نامی سمندری طوفان نے فلپائن میں تبائی مچادی،سوافرادہلاک کئی زخمی،مزید ہلاکتوں کا بھی خدشہ۔
چوبیس اکتوبر کو طوفان فلپائن سے ٹکرایا جسکے بعد نظام زندگی تہیس نہس ہوگیا،ہرطرف سیلابی پانی نے تباہی مچادی،لوگ گھروں کی چھتوں پر پناہ لینے پر مجبورہوگئے۔
اس حوالے سے فلپائن کے حکام کی طرف سے بتایاگیا ہے کہ پانچ لاکھ افراد اس طوفانی خطرے کی وجہ سے گھربارچھوڑنے پرمجبورہوئے،طوفان نے سینکڑوں جانوں کونگل لیا،چالیس افراد اب بھی لاپتہ ہیں جنکے بارے میں نہیں کہا جاسکتا کہ وہ زندہ بھی ہونگے یا نہیں،مزید بھی ہلاکتیں ہوسکتی ہیں۔