کراچی(جی این اے)کراچی میں گرمی کم ہونے کے بجائے مزیدبڑھنے کا امکان ہے،محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی ہے۔
کہاجارہا ہے کہ دویاتین دنوں تک درجہ حرارت میں مزید اضافہ ہوجائے گا اور دن کے وقت اڑتیس سے چالیس سینٹی گریڈ تک درجہ حرارت جاسکتا ہے،دوپہرکے وقت گرم ہواہئں بھی اپنے جوبن پر ہونگی۔
محکمہ موسمیات کی طرف سے یہ بھی کہا گیا ہے کہ ٹھٹہ،سجاول،میرپورخاص،تھرپارکر،عمرکوٹ اورحیدرآبادمیں بھی درجہ حرارت دوسے تین دونوں تک بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک ہونے کا امکان ہے۔