پاکستان کی انگلینڈکےخلاف ٹیسٹ سیریزمیں شاندارفتح،عاقب جاویدفارمولے کے بھی چرچے

0

راولپنڈی(جی این اے)پاکستان نے انگلینڈکو تیسرے ٹیسٹ میں نووکٹوں سےہراکر تین ٹیسٹوں کی سیریزاپنے نام کرلی۔پاکستان کی یہ شاندارفتح اسپنرزکی بہترین بالنگ کی وجہ سے ممکن ہوئی۔سوشل میڈیا پر قومی ٹیم کی دھوم ہی دھوم مچ گئی۔

سوشل میڈیا پر جہاں ٹیم کی تعریف کی جارہی ہے وہیں سابق کرکٹراوررکن سلیکشن کمیٹی پی سی بی عاقب جاوید فارمولے کا بھی خوب تذکرہ کیا جارہا ہے،کیونکہ پہلے ملتان ٹیسٹ میں پاکستان کی بدترین شکست کےبعد عاقب جاویدنے ٹیم کو ایک انٹرویو کے دوران جیتنے کا فارمولہ دیا تھا جس پر مکمل عملدرآمد ہوا ہے۔

عاقب جاوید نے جو فارمولہ دیا تھا اس میں انکا کہنا تھا کہ ٹیم کے پاس اگرتین اسپنرز ہیں تو انکو کھلائیں،پیچ سے گھاس صاف کرکے اسے مکمل خشک کردیں،پھراسے رف کردیں،اس سے گیند اسپن اورریورس بھی ہوجائے گی،انگلینڈ پھر کبھی آپ سے جیت نہیں سکے گا۔

پاکستان کی بدترین ہارکے بعد پی سی بی پر بہت زیادہ تنقید کی گئی جسکے بعد علیم ڈار،عاقب جاوید اوراظہرعلی کو سلیکشن کمیٹی کا حصہ بنادیا گیا،نئی منتخب ہونے والی اس کمیٹی نے پہلے تو شاہین ،بابراعظم اورنسیم شاہ کو ٹیم سے نکال دیا اورانکی جگہ اسپنرمہران ممتاز،حسیب اللہ،کامران بیٹر،آف اسپنرساجدخان اورفاسٹ بالرمحمد علی کوٹیم میں سلیکٹ کرلیا۔

عاقب جاوید کے فارمولے کے مطابق دوسرے ٹیسٹ کی پچ تیارکی گئی جسکا نتیجہ پاکستان کی زبردست جیت کی صورت سامنے آیا اوراب راولپنڈی میں بھی اسی فارمولے کو آزمایا گیا جو ٹیسٹ سیریزکی جیت ثابت ہوا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.