راولپنڈی(جی این اے)عمران خان کو جیل میں اچھا کھانا نہ ملنے کی وجہ سے الٹیاں ہوئی ہیں،ہم انکے ساتھ ہیں،میرٹ پربشری بی بی رہا ہوگئی ہیں اب جلد ہی عمران خان بھی رہا ہوجائیں گے۔اپوزیشن لیڈرعمرایوب کی انسداددہشتگردی عدالت راولپنڈی کے باہرصحافیوں سے دبنگ بات چیت۔
عمر ایوب نے کہا کہ میرے بھی وارنٹ گرفتاری جاری کئے گئے تھے اس لئے آج یہاں آیا ہوا ہوں،اسکے علاوہ آج ہی دیگرچارشہروں میں بھی تاریخ تھی،تمام کیس جعلی ہیں،ہماری جماعت کی خواتین کو گرفتارکیا گیا حتی کہ چوہدری امتیازکی صاحبزادی کو تو گھسیٹا بھی گیا اس حوالے سے قومی اسمبلی کے اسپیکر اورچئیرمین خصوصی کمیٹی خورشیدشاہ ارکان کی حفاظت یقینی بنائیں۔
صحافیوں سے گفتگومیں عمرایوب کا مزید کہنا تھا کہ پہلے ہی ایک بدبووالی ترمیم کی بدبوختم نہیں ہوئی تھی کہ دوسری آگئی جسکی ہم بھرپورمذمت کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ عمران خان کو الٹیاں لگنے کی شکایت پہلے انکی بہن علیمہ خان بھی کر چکی ہیں،اوریہ بھی شکایت کی تھی کہ انکے سیل کی بجلی کاٹ دی گئی ہے۔