سانگھڑ(جی این اے)علاقہ علی جان مری میں ایک بدبخت بیٹے نے پسند کی شادی نہ کروانے پر ماں سمیت دوبہنوں اوربہنوئی کو موت کے گھاٹ اتاردیا۔
پولیس کی طرف سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق نوجوان کسی لڑکی سے شادی کرنے کا خواہش مند تھا مگر گھروالوں کی طرف سے شادی نہ کروانے کی وجہ سے وہ شدید غصے میں آپے سے باہر ہوگیا اورفائرنگ شروع کردی۔جسکے نتیجے میں نوجوان کی ماں دوبہنیں اوربہنوئی موقع پر ہی دم توڑگئے،جبکہ ملزم اپنے خونی رشتوں کا خون کرنے کے بعد فرارہوگیا،پولیس ملزم کی تلاش کیلئے چھاپے ماررہی ہے۔
مزید کارروائی کیلئے چاروں لاشوں کو پوسٹ مارٹم کیلئے ہسپتال منقتل کردیا گیا ہے۔