لاہور(جی این اے)میری ماں نے میرے والد سے شادی کے پینتس سال بعد خلع لے لی ہے،کاش گھر کی بات گھرمیں رہتی اورمجھے سوشل میڈیا پر ویڈیو نہ بنانا پڑتی،مشہورٹی وی اداکارفردوس جمال کے بیٹے حمزہ فردوس نے ویڈیوپیغام میں اپنے والدین کے بارے میں نئے انکشافات کردئیے۔
گزشتہ دنوں فردوس جمال کے دئیے گئے ایک انٹرویو کے ردعمل میں انکے بیٹے حمزہ فردوس نے سوشل میڈیا پر اپنی ایک ویڈیو اپ لوڈ کی جس میں انہوں نے کہا کہ میں دکھی دل سے یہ ویڈیو بنارہا ہوں ہربیٹے کی ییہی خواہش ہوتی ہے کہ اسکے گھرکی بات باہر نہ جائے مگراس وقت آپکو سب بتانا پڑتا ہے جب آپ نہ کردہ گناہوں کی سزابھگتنے لگیں۔
اپنی ماں کی طرف سے تمام لوگوں کو آگاہ کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے والد سے خلع لے لی ہے۔حالانکہ کوئی بھی خاتون شادی کے پینتیس سال بعد اپنے شوہر سے خلع نہیں لیناچاہتی ہے اورمیری ماں بھی اس توقع پر پینتس سال زندگی گزارچکی کہ شائد اب حالات بہترہوجائیں مگر کچھ بھی ٹھیک نہ ہوسکا۔
میرے والد فردوس جمال کی کئی ایک غلطیاں تھیں جو ہمارے پورے خاندان کیلئے بہت تکلیف کا باعث بنتی تھیں ہم نے اپنے والد کے بھائیوں کو بھی کئی باراس بات سے آگاہ کیا مگر والد صاحب نے اپنی غلطیوں کو ٹھیک نہیں کیا،بلکہ مانا ہی نہیں کہ وہ غلط ہیں اورہمارے ہی خلاف ہوگئے۔
میرے والد جب کینسرکی بیماری میں مبتلا ہوئے تو وہ وقت ہمارے لئے بہت مشکل اورتکلیف دینے والا تھا،انکا مکمل علاج ہم نے ہی کرایا ہے،اگرچہ مجھے یہ بتانا نہیں چاہیے کیوں کہ والد کی خدمت کرنا اولاد پر فرض ہوتا ہے مگر والد نے ہی اپنے انٹرویو میں یہ ظاہرکرنے کی کوشش کی جیسے ہم نے انکا کوئی علاج نہیں کروایا تب مجھے بھی تفصیل بتانے کیلئے ویڈیو بنانا ہی پڑی۔
والد کی بیماری میں ایک بیٹے نے پیسے دئیے،دوسرا ہسپتال میں انکی دیکھ بھال کرتا رہا اوربیٹی بھی اپنے ہاتھ سے انکو دوائی کھلاتی رہی۔میرے بھائی نے جب والدکے جسم پر ڈاکٹر کی طرف سے زخم دکھایا گیا تو وہ بے ہوش ہوگیا اس سے والد کی تکلیف نہیں دیکھی گئی ایسے احساس مزاج رکھنے والے بچے اپنے والد کو بیمارہونے کی صورت میں کیسے آکیلا چھوڑسکتے ہیں۔
واضع رہے کہ فردوس جمال کینسر سے ٹھیک ہونے کے بعد اب اپنے خاندان والوں سے علیحیدہ رہتے ہیں،اوربالکل آکیلے ہیں،بلکہ انہوں نے کہ میری شادی غلط وقت پر ہوئی اورلوگ بھی غلط تھے جسکا مجھے بہت پچھتاوا ہے۔