فیصل آباد میں ڈاکٹرذاکرنائیک کا لیکچر،عیسائی لڑکی مسلمان ہوگئی

0

فیصل آباد(جی این اے)بھارت سے آئے ہوئے نامورمذہبی اسکالرڈاکٹرذاکرنائیک کے فیصل آباد میں جاری لیکچرمیں ایک عیسائی لڑکی نے اسلام قبول کرلیا۔

ڈاکٹر ذاکرنائیک کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران ایک عیسائی لڑکی نے کہا کہ وہ اسلام قبول کرنا چاہتی ہے،لڑکی کے سامنے مائیک رکھا گیا اورڈاکٹرذاکرنائیک نے اسے بھرے مجمع میں پوچھا کہ کیا آپ یقین رکھتی ہیں کہ اللہ ایک ہے اوران کا کوئی بیٹا نہیں،اوریہ کہ حضرت عیسی علیہ السلام اللہ کے پیغمبر ہیں،جواب میں لڑکی نے کہا کہ جی ہاں میں اقرارکرتی ہوں۔

ڈاکٹر ذاکرنائیک نے یہ بھی پوچھا کہ کیا آپ زبردستی تو اسلام قبول نہیں کررہی تو جواب میں لڑکی نے کہا کہ نہیں،میں اپنے محلے میں دیگررہنے والے مسلمانوں کو دیکھ کراسلام سے متاثرہوئی اورمسلمان ہونے کا فیصلہ کیا۔تب ڈاکٹر ذاکرنائیک نے لڑکی کو کلمہ پڑھایا اورپورا ہال اللہ اکبرکے نعروں سے گونج اٹھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.