ایک شخص کو 54سال بعد اپنی کھوئی ہوئی انگوٹھی واپس ملی؟

0

امریکہ(ویب ڈیسک)بیاسی سال کے ایک شخص کو اسکی کھوئی ہوئی انگوٹھی 54سال بعد واپس اصلی حالت میں مل گئی ہے۔

اس حوالے سے ڈیوڈلورینزونے کہا کہ 1964کی دہائی میں وہ اپنے والد کے ساتھ یونین ٹائون کنٹری میں گالف کھیل رہے تھے کہ اس دوران انکی انگوٹھی گم ہوگئی تھی۔

اب حال ہی میں اسی گالف کلب میں سترسالہ مائیکل زینرٹ گالف کھیل رہے تھے کہ اچانک انکی نظرزمین پر چمکتی ہوئی کسی چیز پر پڑی،جو بارشوں کے بعدمٹی کے اوپرآگئی تھی۔مائیکل کہتے ہیں میں نے سمجھا یہ کین کا ٹیب ہے جب مٹی سے اٹھا کردیکھا تویہ ایک انگوٹھی تھی،تب مائیکل نے آن لائن انگونٹھی کے مالک کو تلاش کرنا شروع کیا تو انہیں پوسٹ کاسٹ ملی جس میں ڈیوڈفوج کے تجربوں کا ذکرکررہے تھے،وہ فلوریڈا گئے اورانگوٹھی اصل مالک کے حوالے کی۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.