وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازنے صحافیوں کو بہت بڑی خوشخبری سنادی

0

لاہور(جی این اے)صحافیوں کو تین ہزاردوسوپلاٹ دئیے جائیں گے،یہ احسان نہیں صحافیوں کا حق ہے،پنجاب کی وزیراعلی مریم نوازنے خوشخبری سنادی۔

اس حوالے سے صوبائی وزیراطلاعات عظمی بخاری سے وزیراعلی پنجاب نے ملاقات کے دوران صحافی کالونی کے دوسرے فیز پر بھی فوری اقدامات اٹھانے کی ہدایات کی ہیں۔

حکومت اورصحافی کو ایک گاڑی کے دوپہیے قراردیتے ہوئے مریم نوازکہتی ہیں کہ میرٹ اورقانونی تقاضوں کو مدنظررکھ کرتمام صحافیوں کو پلاٹ دیں گے۔

پنجاب کی وزارت اطلاعات نے پریس کلب لاہورکے ساتھ ساتھ دیگر صحافیوں سے بھی درخواستیں طلب کرلینے کا فیصلہ کردیا ہے،آئندہ دویا تین دنوں میں اس حوالے سے اشتہاربھی جاری کردیا جائے گا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.