ریاض(ویب ڈیسک)سعودی عرب میں بھارت کی تین فلموں کی نمائش ہونا تھی جنکوسعودی عرب نے روک دیا ہے۔وجہ تاحال سامنے نہ آسکی۔
بھارت کے میڈیا نے اس حوالے سے کہا ہے کہ جن تین فلموں کی نمائش روکی گئی ہے ان میں بھول بھلیاں تھری،اماران اوراجے دیوگن کی فلم سنگھم شامل ہے،اگرچہ وجہ تو سامنے نہیں آئی مگر بھارت کے میڈیا کا یہ بھی کہنا ہے کہ سعودی عرب میں جنسی،حساس مواد یا مذہبی ہونے کے باعث بھی فلموں کی نمائش کو روکا جاتا ہے،کیونکہ سعودی عرب کی پالیسیاں بہت سخت ہیں،ایسا پہلے بھی ہوتا آیا ہے۔
مذکورہ تینوں فلموں کو بھارتی تہواردیوالی کے موقع پرنمائش کیلئے پیش کیا جانا تھا،متحدہ عرب امارات میں بھی ان تینوں فلموں کو پیش کیا جائے گا۔