مشہورکارسازحادثے کی ملزمہ کو عدالت نے بری کردیا

0

کراچی(جی این اے)اثرورسوخ کے آگے انصاف کی ہار۔۔مشہورکارسازحادثے کی ملزمہ کو عدالت نے بری کردیا ہے۔

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج شرقی نے ملزمہ کو جاں بحق ہونے والوں کے خاندان والوں کی طرف سے صلح کرلینے کے بعد ملزمہ کوبری کیا۔

یاد رہے کہ ماہ اگست میں کارسازروڈ پر ملزمہ سےتیزرفتاری کے باعث گاری بے قابو ہوگئی تھی جس نے موٹرسائیکل پر سوارباپ بیٹی سمیت دیگرراہگیروں کو کچل کے رکھ دیا تھا،باپ بیٹی تو موت کے منہ میں چلے گئے تھے دیگرپانچ افرادشدید زخمی ہوگئے تھے۔اس حادثے کے بعد سوشل میڈیا پر گویا ایک ہنگامہ برپا کردیا گیا تھا جسکی وجہ سے قانون حرکت میں آیا اورملزمہ کو پابند سلاسل کردیا گیا تھا۔

Leave A Reply

Your email address will not be published.